0
Wednesday 15 May 2019 23:10

خانیوال میں مسجد کی چھت گرنے سے ایک نمازی جاں بحق، 5زخمی

خانیوال میں مسجد کی چھت گرنے سے ایک نمازی جاں بحق، 5زخمی
اسلام ٹائمز۔ خانیوال میں زیرتعمیر مسجد کی چھت گر گئی، ایک نمازی جاں بحق پانچ شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خانیوال کے نواحی علاقے کچاکھوہ کے حسینی چوک میں زیرتعمیر مسجد کی چھت پر ویلڈنگ کا کام ہو رہا تھا کہ اچانک چھت گر گئی جس کے نتیجے میں نمازی اور کام کرنے والا مزدور ملبے کے نیچے دب گئے۔ ریسکیو نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے ملبے کے نیچے سے نمازیوں اور مزدور کو نکالا ایک نمازی موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ دو مزدوروں سمیت پانچ نمازی شدید زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 794451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب