QR CodeQR Code

سندھ میں جانوروں اور پرندوں کے شکار پر پابندی عائد

15 May 2019 23:20

مشیر وائلڈ لائف سندھ نے کہا کہ سندھ میں دیگر ممالک سے شکار کیلئے آنے والوں نے رقم ادا نہیں کی، وفاقی حکومت کو رقم کی ادائیگی کیلئے خط لکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں جانوروں اور پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی گئی، مشیر وائلڈ لائف سندھ نے کہا ہے کہ دیگر ممالک سے شکار کیلئے آنے والوں نے رقم ادا نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے جنگلی حیات کے مشیر عثمان عالمانی نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات نے شکار پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں دیگر ممالک سے شکار کیلئے آنے والوں نے رقم ادا نہیں کی، وفاقی حکومت کو رقم کی ادائیگی کیلئے خط لکھیں گے۔ مشیر وائلڈ لائف نے رقم کے تنازعے کے معاملے پر کہا کہ وزارت خارجہ صرف سفارش کرے، شکاریوں کو لائسنس دینا ہمارا اختیار ہے۔ خیال رہے کہ سندھ میں تلور کا شکار مشہور ہے، جس کیلئے دیگر ممالک سے شکاری آتے ہیں، سندھ حکومت کے محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ ان شکاریوں کو لائسنس دینے کا اختیار ان کا ہے، وزارت داخلہ صرف سفارش کرے، لائسنس نہ جاری کرے۔ دوسری طرف بے دریغ شکار کی وجہ سے تلور کی نسل تیزی سے ختم ہو رہی ہے، پاکستان کے میدانوں، صحراؤں اور پہاڑوں میں یہ پردیسی پرندے وسطی ایشیا سے ہجرت کرکے آتے ہیں۔




 


خبر کا کوڈ: 794457

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794457/سندھ-میں-جانوروں-اور-پرندوں-کے-شکار-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org