QR CodeQR Code

گلگت، تحریک حمایت مظلومین کے دائرہ کار کو وسعت دینے کیلئے رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ

15 May 2019 23:35

تحریک حمایت مظلومین کا ایک اہم اجلاس مرکزی امامیہ مسجد گلگت میں سید راحت حسین الحسینی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ قائد حزب اختلاف کیپٹن (ر) محمد شفیع، حاجی رضوان علی، شیخ نیئر عباس مصطفوی اور امامیہ کونسل کے صدر مظفر عباس و دیگر اجلاس میں شریک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک حمایت مظلومین کا ایک اہم اجلاس مرکزی امامیہ مسجد گلگت میں سید راحت حسین الحسینی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ قائد حزب اختلاف کیپٹن (ر) محمد شفیع، حاجی رضوان علی، شیخ نیئر عباس مصطفوی اور امامیہ کونسل کے صدر مظفر عباس و دیگر اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے عوام کی جملہ محرومیوں کے علاوہ دیگر مسائل پر غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں گذشتہ روز فورس کمانڈر احسان محمود کیساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تحریک حمایت مظلومین کے دائرہ کار کو وسعت دینے کیلئے رابطہ مہم کو تیز کیا جائیگا اور آئندہ جمعہ تک تمام آئمہ مساجد سمیت اہم شخصیات، تنظیموں اور انجمنوں سے رابطے کئے جائینگے۔ سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جج کی تعیناتی اور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی متنازعہ سمری کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تحریک حمایت مظلومین گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی حقوق کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرے گی۔ جی بی کے قدرتی وسائل کے تحفظ سے لیکر بنیادی انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کو تیز کر دیا جائیگا۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ ملک بیٹھ کر آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 794458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794458/گلگت-تحریک-حمایت-مظلومین-کے-دائرہ-کار-کو-وسعت-دینے-کیلئے-رابطہ-مہم-تیز-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org