QR CodeQR Code

بلوچستان میں دہشتگردی ملک دشمن ملوث ہیں، ثروت اعجاز قادری

15 May 2019 23:38

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی ملک دشمن ملوث ہیں، ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے، دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد اور پاک افواج کے ساتھ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر علاقائی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی استحکام کیلئے ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اجلاس بلائے، رمضان المبارک میں غریب کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کے تحفے دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف نہیں مگر حکومت کی پالیسیاں عوام دوست نہیں، عوام کے مفاد کو مدنظر رکھا جائے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جمہوریت کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں، عوام دوست اور غریبوں کے مفاد میں پالیسیاں نہیں ہونگی، تو جمہوریت بھی مستحکم نہیں ہو سکتی، جمہوریت کا پہلا اُصول عوام کو حقوق دینا، تعلیم، صحت اور روزگار فر اہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نازک دور سے گذر رہا ہے، ایک طرف معاشی عدم استحکام کا سامنا، تو دوسری طرف دہشتگردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہونے کے دعوے صرف دعوے رہ گئے، مارکیٹ میں پھل و دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں،ذخیرہ اندوزوں اور من مانے قیمتوں میں اشیاء فروخت ہو رہی ہیں، کوئی لگام دینے والا نہیں ہے، سندھ حکومت فوری نوٹس لے۔


خبر کا کوڈ: 794459

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794459/بلوچستان-میں-دہشتگردی-ملک-دشمن-ملوث-ہیں-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org