QR CodeQR Code

سپین نے امریکی گلف مشن سے اپنا بحری بیڑہ الگ کر لیا

16 May 2019 02:31

سپین کے دارالحکومت میڈریڈ میں واقع امریکی سفارت خانے نے امریکی گلف مشن سے سپین کے بحری بیڑے کی پیشگی اطلاع کے بغیر جدائی پر شدید تنقید کی ہے۔


اسلام ٹائمز - رپورٹ کے مطابق سپین کے سفارت کاروں نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے اس بارے کہا کہ سپین کے دارالحکومت میڈریڈ میں قائم امریکی سفارت خانے نے سپبین کے اپنی بحری بیڑے کو پیشگی اطلاع کے بغیر  امریکی گلف مشن سے جدا کرنے پر شدید تنقید کی ہے۔ سپین کے سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے کارکنوں نے سپین کی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کر کے اس بارے گفتگو کی ہے۔

یاد رہے کہ سپین نے ایک روز قبل ہی اعلان کیا تھا کہ یورپ اور امریکہ کے درمیان ایران کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر اختلافات کی وجہ سے میڈریڈ اپنے جنگی بحری بیڑے کو عارضی طور پر خلیج فارس میں موجود امریکی ٹیم سے جدا کر رہا ہے۔ رابطہ کرنے پر سپین کی وزارت دفاع نے اس خبر کی تائید تو کر دی لیکن سپین کے اس فیصلے پر مزید تفصیلات دینے سے انکار کر دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ سپین کا "مینڈیز نانز" نامی بحری بیڑہ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے "ابراہم لنکن" کے ہمراہ خلیج فارس کے سفر پر تھا جبکہ ایران کے ساتھ تعلقات کے موضوع پر یورپ اور امریکہ کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کی بناء پر سپین نے اس کو واپس بلا لیا ہے۔


 


خبر کا کوڈ: 794467

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794467/سپین-نے-امریکی-گلف-مشن-سے-اپنا-بحری-بیڑہ-الگ-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org