0
Thursday 16 May 2019 08:28

لاہور سے خاتون سمیت 3 دہشتگرد گرفتار، 3 خودکش جیکٹس برآمد

لاہور سے خاتون سمیت 3 دہشتگرد گرفتار، 3 خودکش جیکٹس برآمد
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی فورس نے رات گئے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے اندرون بھاٹی گیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 3 خود کش جیکٹس اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ گرفتار افراد میں خاتون کے علاوہ 2 افغان شہری بھی شامل ہیں جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 794476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش