0
Thursday 16 May 2019 08:58

ملی یکجہتی کونسل کی حافظ عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کی مذمت

ملی یکجہتی کونسل کی حافظ عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے رہنمائوں کی جانب سے کالعدم جماعت الدعوۃ  کے رہنما حافظ عبد الرحمن مکی کی گرفتاری کی شدید مذمت۔  رہنماوں نے حافظ عبدالرحمن مکی کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جاری ہونیوالی پریس ریلیز کے مطابق صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر، لیا قت بلوچ اور علامہ ساجد نقوی نے کہا ہے کہ جید علماء کرام کی گرفتاریاں اور محب وطن جماعتوں پر پابندیاں بھارت و امریکہ کی خوشنودی کیلئے لگائی جا رہی ہیں، سابق حکمرانوں کو مودی کا یار کہنے والے خود بھی انہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

صاحبزادہ ابوالخیر زبیر اور لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ  کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں بلند ہونیوالی ہر آواز کو سازش کے تحت خاموش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکمران مساجد و مدارس اور مذہبی جماعتوں کیخلاف بلا جواز اقدامات اٹھانے کے سبب تیزی سے عوامی حمایت کھو رہے ہیں۔ لیاقت بلوچ اور علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں سے مہنگائی کنٹرول ہو رہی ہے اور نہ ہی وہ بیرونی دبائو کا مقابلہ کر پا رہے ہیں، حکمران شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کر رہے ہیں، حافظ عبدالرحمن مکی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

یاد رہے کہ کالعدم جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی عبدالرحمان مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کالعدم تنظیموں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں کی گئی جبکہ انہیں اشتعال انگیز تقریریں اور نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 794482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش