QR CodeQR Code

امریکی پابندیوں پر ایران کا ردعمل اس کا قانونی حق ہے، روس

16 May 2019 09:50

پیوٹن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور ایران کے 2015ء کے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے ردعمل کو قانونی قرار دیتے ہوئے اس کا دفاع کیا۔


اسلام ٹائمز۔ خلیج فارس اور مشرق وسطیٰ کے دیگر خطوں میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد کریملن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو حالیہ بحران پر کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کروائی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مائیک پومپیو کی روس میں صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات ہوئی تھی جہاں انہوں نے حالیہ کشیدگی کی صورتحال پر بات چیت کی تھی، تاہم انہوں نے واضح کیا تھا کہ امریکی اہداف پر کسی قسم کے حملے پر امریکا ردعمل دے گا۔ پیوٹن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور ایران کے 2015ء کے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے ردعمل کو قانونی قرار دیتے ہوئے اس کا دفاع کیا۔ واضح رہے کہ ایران نے یورپی ممالک کو نیا جوہری معاہدہ کرنے کے لیے 60 روز کی ڈیڈ لائن دی ہے اور کہا ہے کہ اگر ایسا نہ ہوا تو وہ بلند ترین سطح پر یورینیم کی افزودگی شروع کر دے گا۔


خبر کا کوڈ: 794487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794487/امریکی-پابندیوں-پر-ایران-کا-ردعمل-اس-قانونی-حق-ہے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org