0
Thursday 16 May 2019 10:56

وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات

وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور سے وزیرا علیٰ گلگت بلتستان نے ملاقات کی، جی بی ترقیاتی منصوبوں اور داریل جنگلات تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حفیظ الرحمن نے خیبر پختونخواہ کی جانب سے جی بی سے آنے والی لکڑی اور ڈرائی فروٹ پر لیے جانے والے ٹیکس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اس سلسلے کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آئینی طور پر ایک صوبہ دوسرے صوبے سے ٹیکس نہیں لے سکتا لیکن کے پی کے گلگت بلتستان سے سالانہ لکڑی کی ترسیل پر 20 کروڑ جبکہ ڈرائی فروٹ پر 15 کروٖڑ روپے غنڈہ ٹیکس لے رہا ہے۔ یہ سلسلہ جاری رہا تو خیبر پختواہ سے جی بی آنے والی تمام چیزوں پر ہم بھی ٹیکس وصول کرنا شروع کر دینگے۔ اس موقع پر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آپ کی شکایات اور مسائل کو وزیر اعظم کے سامنے خود اٹھائوں گا اور حل کرنے کی کوشش کرونگا۔
خبر کا کوڈ : 794514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش