QR CodeQR Code

پشاور میں کولڈ سٹوریج سے لیموں کا بڑا ذخیرہ برآمد

16 May 2019 11:34

ڈپٹی کمیشنر پشاور کے مطابق چمکنی کے علاقے میں ایک کولڈ سٹوریج میں بڑی مقدار میں لیموں ذخیرہ کئے گئے تھے جنہیں مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا تھا۔ اطلاع کے بعد خصوصی ٹیم نے چمکنی میں ایک کولڈ سٹوریج گودام پر چھاپہ مارا اور گودام میں ذخیرہ کیا ہوا 9 ہزار کلو لیموں برآمد کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے لیموں کا بڑا ذخیرہ قبضے میں لے کر فروخت کردیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے چمکنی کے علاقے میں قائم کولڈ سٹوریج پر چھاپہ مارا جہاں بڑی تعداد میں لیموں ذخیرہ کئے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق ہمیں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ چمکنی کے علاقے میں ایک کولڈ سٹوریج میں بڑی مقدار میں لیموں ذخیرہ کئے گئے ہیں جنہیں مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اطلاع کے بعد خصوصی ٹیم نے چمکنی میں ایک کولڈ سٹوریج گودام پر چھاپہ مارا اور گودام میں ذخیرہ کیا ہوا 9 ہزار کلو لیموں برآمد کرلیا۔ کولڈ سٹوریج کے مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق قبضے میں لئے گئے لیموؤں کو افسران کی موجودگی میں سبزی منڈی میں نیلام کردیا گیا۔ واضح رہے رمضان کے شروع ہوتے ہی پشاور میں لیموؤں کی قیمتوں میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کارروائی سے پشاور میں لیموؤں کی قیمتوں میں کافی کمی آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 794543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794543/پشاور-میں-کولڈ-سٹوریج-سے-لیموں-کا-بڑا-ذخیرہ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org