QR CodeQR Code

ڈاکٹرز تشدد، صوبائی اسمبلی کا اجلاس ریکوزٹ کرنیکا فیصلہ

16 May 2019 12:00

اپوزیشن رہنما ڈاکٹروں کے ہمراہ ٹاؤن تھانے گئے اور ان پر بہیمانہ تشدد کی مذمت کی اور حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی۔ بعدازاں اپوزیشن رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ ون پوائنٹ ایجنڈے پر صوبائی اسمبلی کا اجلاس ریکوزٹ کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں نے ڈاکٹروں پر بہیمانہ تشدد کے خلاف ون پوائنٹ ایجنڈے پر صوبائی اسمبلی کا اجلاس ریکوزٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 18 رمضان کو اپوزیشن جماعتیں ریکوزیشن جمع کرائیں گی اور عیدالفطر کے بعد اجلاس طلب کیا جائے گا۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب یونیورسٹی روڈ پر ڈاکٹروں کے احتجاج میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی، ایم ایم اے کے عنایت اللہ، اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی بھی شامل ہوگئے۔ یہ رہنما ڈاکٹروں کے ہمراہ ٹاؤن تھانے بھی گئے اور ڈاکٹروں پر بہیمانہ تشدد کی مذمت کی اور حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی۔ بعدازاں اپوزیشن رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ ون پوائنٹ ایجنڈے پر صوبائی اسمبلی کا اجلاس ریکوزٹ کیا جائے گا تاکہ اسمبلی کے فلور پر ڈاکٹروں کے مسائل کو اٹھایا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 794549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794549/ڈاکٹرز-تشدد-صوبائی-اسمبلی-کا-اجلاس-ریکوزٹ-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org