1
Thursday 16 May 2019 17:27

ایران کیساتھ تعلقات کو معمول پر لا کر ہی جوہری معاہدے کی حفاظت کیجا سکتی ہے، جواد ظریف

ایران کیساتھ تعلقات کو معمول پر لا کر ہی جوہری معاہدے کی حفاظت کیجا سکتی ہے، جواد ظریف
اسلام ٹائمز - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جو اپنے سرکاری دورے پر جاپان میں ہیں، نے جاپانی وزیر اعظم "شینزو آبه" سے ملاقات کی جس میں ایرانی جوہری معاہدے سمیت اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں جاپان کے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان قدیمی دوستانہ تعلقات کی حفاظت اور توسیع پر تاکید کرتے ہوئے ایرانی جوہری معاہدے کو ایک اہم پیشرفت قرار دیا اور کہا کہ اس معاہدے کی حفاظت کی جانی چاہئے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس سے قبل  اپنے جاپانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں ہم نے خطے کی موجودہ صورتحال میں امریکی اقدامات اور جوہری معاہدے میں شامل دوسرے فریقوں کی اسے برقرار رکھنے کی صورت میں برقرار رکھے جانے کی شرائط وغیرہ پر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی وزیر خارجہ "تارو کونو" نے اس ملاقات کے دوران کہا ہے کہ وہ ایرانی جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے حق میں ہیں اور خطے میں موجود تناؤ کو دور کرنے کے لئے اپنی سفارتکاری پر آمادہ ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اس ملاقات میں خطے کے اندر تناؤ کم کرنے اور امریکی جنگ طلب اقدامات کو روکنے کے طریقوں پر گفتگو کی اور یہ واضح کر دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں جنگ نہیں چاہتا جبکہ اس نے ہمیشہ اپنے ملکی مفاد کا بھرپور طریقے سے دفاع کیا ہے اور اب بھی ایسا ہی کرے گا۔ انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگر بین الاقوامی برادری جوہری معاہدے (JCPOA) کی حفاظت کرنا چاہتی ہے تو اسے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو معمول پر لانا ہو گا جو کہ اس معاہدے کے اہداف میں بھی شامل ہے جبکہ اس کے علاوہ جوہری معاہدے کو بچانے کا کوئی اور رستہ موجود نہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے جاپانی ہم منصب کی دعوت پر آج صبح جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں داخل ہوئے تھے۔ ایرانی وزیر خارجہ اپنے جاپان کے دورے سے قبل ترکمانستان اور بھارت کے دورے پر تھے۔
خبر کا کوڈ : 794608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش