QR CodeQR Code

کشمیر بنگال سے زیادہ پُرامن ہے، نریندر مودی

16 May 2019 21:27

بھارتی وزیراعظم نے مغربی بنگال تشدد کو لے کر کہا کہ ملک میں جو لوگ جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں اور غیر جانبدار ہیں، انکا خاموش رہنا انتہائی تشویشناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کشمیر مغربی بنگال سے زیادہ پُرامن ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تشدد، دہشتگردی کی بات ہو تو کشمیر کا نام آتا ہے، لیکن اس کشمیر میں پنچایت کے انتخابات ہوئے 30 ہزار کے قریب لوگ میدان میں تھے۔ مودی نے کہا کہ مغربی بنگال کے مقابلہ میں جموں و کشمیر میں الیکشن زیادہ پُرامن ہوتے ہیں۔ نریندر مودی نے مغربی بنگال تشدد کو لے کر کہا کہ ملک میں جو لوگ جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں اور غیر جانبدار ہیں، ان کا خاموش رہنا انتہائی تشویشناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 794618

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794618/کشمیر-بنگال-سے-زیادہ-پ-رامن-ہے-نریندر-مودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org