0
Thursday 16 May 2019 18:55

حضرت خدیجة الکبریٰ سلام اللہ علیہا خاتم الانبیا کی اطاعت گزار بیوی تھیں، علامہ افضل حیدری

حضرت خدیجة الکبریٰ سلام اللہ علیہا خاتم الانبیا کی اطاعت گزار بیوی تھیں، علامہ افضل حیدری
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پہلی زوجہ محترمہ ملیکتہ العرب کے یوم وفات پر جامعتہ المنتظر لاہور میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت خدیجة الکبریٰ سلام اللہ علیہا خاتم الانبیا کی اطاعت گزار بیوی تھیں جنہوں نے اپنا پورا سرمایہ اسلام کے پھیلاو اور مضبوطی پر خرچ کر دیا۔ رسول اللہ فرمایا کرتے تھے کہ خدیجہ ان پر اس وقت ایمان لائیں جب لوگ ٹھکرا رہے تھے۔ انہوں نے اس وقت ساتھ دیا کوئی میرے ساتھ نہ تھا۔ اس وقت انہوں نے صلہ رحمی کی جب لوگ مجھ سے قطع تعلقی کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر کی نسل بھی حضرت خدیجہ الکبریٰ سے چلی اور کفار کے منہ بند ہوگئے جو انہیں ابتر کہہ کر تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔ علامہ افضل حیدری نے زور دیا کہ خواتین سیرت خدیجہ الکبریٰ پر عمل کرتے ہوئے شوہر کی اطاعت کریں اور مال و دولت رکھنے والی خواتین اسلام پر خرچ کریں۔
خبر کا کوڈ : 794631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش