0
Thursday 16 May 2019 22:13

مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالی ہلاکتوں کیخلاف روز جمعہ ہڑتال کی جائے، مشترکہ مزاحمتی قیادت

مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالی ہلاکتوں کیخلاف روز جمعہ ہڑتال کی جائے، مشترکہ مزاحمتی قیادت
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے مزاحمتی قائدین نے جمعرات کو کشمیر میں مسلسل ہلاکتوں کیخلاف احتجاج کے لئے جمعہ کو کشمیر میں ہڑتال کرنے کی اپیل کی۔ ایک بیان میں علیحدگی پسندوں کے وفاق، مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران بھی ہلاکتوں اور خون خرابے کا سلسلہ جاری ہے اور شہریوں اور عسکریت پسندوں کی ہلاکتوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک نہیں تو دوسرے طریقے سے کشمیری عوام تنازع کشمیر کی قیمت چکا رہے ہیں اور یہاں کے عوام کے خلاف طاقت کا استعمال کسی رکاوٹ کے بغیر جاری ہے۔

مشترکہ مزاحمتی قیادت کے بیان میں کہا گیا کہ پلوامہ میں قابض فورسز کے ہاتھوں رئیس احمد ڈار، پٹن کے ارشد احمد ڈار اور بھدرواہ میں وی ڈی سی اہلکاروں کے ہاتھوں نعیم شاہ کی ہلاکتیں طاقت کے وحشیانہ استعمال کا نتیجہ ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ان ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے جمعہ 17 مئی کو پُرامن ہڑتال کی جانی چاہیئے۔ اس دن آئمہ اور خطیب اپنے جمعہ خطبوں میں جاری خون خرابے کے خلاف آواز بلند کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 794636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش