0
Friday 17 Jun 2011 22:24

اسلام ظلم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کا درس دیتا ہے، یوم ولادت حضرت علی ع کے اجتماعات سے مقررین کا خطاب

اسلام ظلم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کا درس دیتا ہے، یوم ولادت حضرت علی ع کے اجتماعات سے مقررین کا خطاب
کراچی:اسلام ٹائمز۔ حضرت علی ع کا یوم ولادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا اس ضمن میں مختلف علاقوں میں محافل میلاد و منقبت منعقد کی گئیں جن میں حضرت علی ع کی سیرت، اسوہ اور کارناموں پر روشنی ڈالی گئی اس ضمن میں سالانہ مرکزی جلسہ غفور چیمبر صدر پر جلسہ ہوا جسکے بعد جلوس برآمد ہوا جو صدر، ایم اے جناح روڈ بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ شاہ خراسا ن، سولجر بازار پر اختتام پذیر ہوا، جلسے سے مولانا علی مرتضیٰ زیدی، ایاز امام رضوی نے خطاب کیا اور سیرت حضرت امام علی ع پر روشنی ڈالی، جلوس کی قیادت دلاور حسین، مولانا ابرار حسین جلبانی، چاچا وحید، ایاز امام رضوی نے کی۔ 
دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے جامع مسجد کھارادر سے ایک جلوس تہنیت نکالا گیا، جس کی قیادت مولانا علی انور اور مولانا صادق رضا تقوی نے کی، رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ زمانے میں ظالمین سے نجات اور عدل کے قیام کے لئے حضرت علی ع کا طرز حکومت بہترین اسوہ حسنہ ہے، محمدی ڈیرہ ویلفیئر ٹرسٹ ملیر کے تحت ولادت حضرت علی ع کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ اسلام ظلم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کا درس دیتا ہے ظلم جبر اور زبردستی سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہو گا بلکہ یہ عمل معاشرے میں انتشار کا باعث بنتا ہے۔ 
تذکرة المعصومین ٹرسٹ کی جانب سے جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن نمبر 10 میں اجتماع سے خطاب کے دوران مولانا صادق جعفری نے کہا کہ حضرت علی ع بلند پایہ سیرت اور کردار کے مالک تھے رسول اکرم ص آپ سے بے پناہ محبت کرتے تھے آپ نے تمام غزوات میں حصہ لیا اور ہر محاذ پر اسلام کو فتح مند کیا۔ ادارہ تبلیغ تعلیمات اسلامی پاکستان کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلم سربراہان مملکت حضرت علی ع کے طرز حکمرانی کو اپنائیں۔
خبر کا کوڈ : 79465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش