QR CodeQR Code

پاراچنار، صوبائی اسمبلی میں نمائندگی سے اب قبائلی اضلاع کے مسائل تیزی سے حل ہونگے، پی ٹی آئی رہنما

16 May 2019 20:59

پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے 26ویں آئینی ترمیم بل کا پاس ہونا قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، کیونکہ فاٹا سے اب مزید 31 صوبائی اسمبلی ممبران خیبرپختونخوا میں جائیں گے اور صوبائی اسمبلی میں نمائندگی سے قبائل کے مسائل بہتر طریقے سے اجاگر ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف ضلع کرم کے راہنماؤں نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں نمائندگی سے اب قبائلی اضلاع کے مسائل تیز سے حل ہونگے اور وزیراعظم عمران خان پسماندہ قبائلی اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف ضلع کرم کے نائب صدر سید نسیم شاہ اپر کرم کے صدر مہدی حسین بنگش، سیکرٹری جنرل سید اخلاق حسین، یوتھ صدر اکبر جان طوری، سنئیر سید مہتاب حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے 26ویں آئینی ترمیم بل کا پاس ہونا، قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، کیونکہ فاٹا سے اب مزید 31 صوبائی اسمبلی ممبران خیبرپختونخوا میں جائیں گے اور صوبائی اسمبلی میں نمائندگی سے قبائل کے مسائل بہتر طریقے سے اجاگر ہونگے۔ وزیراعظم عمران خان کی قبائلی اضلاع پر بھرپور توجہ لائق تحسین ہے اور انشاءاللہ عمران خان تمام انتخابی وعدے بہتر طریقے سے پورے کریں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ صحت کارڈ ہر خاندان کو پی ٹی آئی کے دفتر سے دینے کی کوشش کی گئی، تاہم زیادہ رش سے بچنے اور سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار سمیت ضلع کے مختلف ہسپتالوں اور محکمہ صحت کارڈ کے دیگر اداروں میں صحت کارڈ کی رجسٹریشن اور کارڈ کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 794650

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794650/پاراچنار-صوبائی-اسمبلی-میں-نمائندگی-سے-اب-قبائلی-اضلاع-کے-مسائل-تیزی-حل-ہونگے-پی-ٹی-آئی-رہنما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org