QR CodeQR Code

ایران اور امریکا تحمل کا مظاہرہ کریں اور اپنے تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کریں، پاکستان

16 May 2019 20:45

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے خلیج میں رونما ہونے والے سیاسی تناؤ کو پریشان کن قرار دیا اور کہا کہ واشنگٹن نے خلیج فارس میں بحری جنگی بیڑا اور بی 52 بمبار تعینات کرکے خلیجی ممالک میں پہلے سے درپیش کشیدگی اور نازک سیکیورٹی صورتحال میں اضافہ کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ایران اور امریکا پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں اور اپنے تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے خلیج میں رونما ہونے والے سیاسی تناؤ کو پریشان کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن نے خلیج فارس میں بحری جنگی بیڑا اور بی 52 بمبار تعینات کرکے خلیجی ممالک میں پہلے سے درپیش کشیدگی اور نازک سیکیورٹی صورتحال میں اضافہ کردیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ معمولی سی غلط فہمی کسی بڑے تنازع کی صورت اختیار کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے عراق میں موجود اپنے غیر اہم سفارتی عملے کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب جرمنی اور نیدرلینڈ نے دونوں ممالک کے مابین جوہری معاہدے پر تنازع میں شدت کے پیش نظر عسکری تعاون پروگرام بھی منسوخ کردیا۔ خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے مابین جوہری معاہدے کا تنازع کئی عرصے سے جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 794661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794661/ایران-اور-امریکا-تحمل-کا-مظاہرہ-کریں-اپنے-تنازعات-مذاکرات-کے-ذریعے-حل-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org