0
Thursday 16 May 2019 20:55

ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں، اسد عمر

ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہے۔ اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنما تحریک انصاف اسدعمر کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں جب تک میں تھا ایسی کوئی شرط نہیں تھی، تاہم روپے کی قدر میں کمی کا معاملہ قومی اسمبلی کی خزانہ امور کمیٹی میں اٹھایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 794667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش