0
Thursday 16 May 2019 21:01

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج
اسلام ٹائمز۔ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین نے بھارتی عدالت کے فیصلے کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔ متاثرین نے چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک سے بھی ملاقات کی اور انہیں دہشتگردی کے واقعہ سے متعلق آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بھارتی عدالت کے فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیدیا ہے۔ متاثرین نے حکومت پاکستان سے انصاف کے حصول میں مدد کی اپیل کی ہے۔ احتجاج کرنے والے متاثرین کو چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے کمیٹی روم میں بلا لیا۔

سانحہ کے چشم دید گواہ اور متاثرہ شخص رانا شوکت علی نے رحمان ملک کو بتایا کہ جس بوگی میں سوار تھا پہلا بم دھماکا اسی میں ہوا، دھماکے کے بعد ہر طرف کیمیکل کا دھواں تھا، میرے پانچ بچے میرے سامنے جل کر مرگئے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ انصاف ملنے تک سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے لواحقین کیساتھ ہوں۔ یاد رہے کہ 18 فروری 2007ء کو سمجھوتہ ایکسپریس پر دہشت گرد حملے میں 44 سے زائد پاکستانی شہید ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ بھارتی عدالت دھماکوں کے مرکزی کردار سوامی اسیم آنند سمیت چار ملزمان کو بری کرچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 794669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش