0
Thursday 16 May 2019 21:31

آغا علی رضوی کی زیر صدارت اجلاس، سکردو حلقہ نمبر دو ضلع بناؤ تحریک کو تیز کرنیکا فیصلہ

آغا علی رضوی کی زیر صدارت اجلاس، سکردو حلقہ نمبر دو ضلع بناؤ تحریک کو تیز کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سکردو حلقہ نمبر 2 کو ضلع بناؤ تحریک کے قائدین کا اہم اجلاس تحریک کے بانی سید علی رضوی کی صدارت میں ان کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا، جس میں علاقے کے چیدہ چیدہ لوگ شریک ہوئے۔ اجلاس میں حلقہ نمبر 2 ضلع بناؤ تحریک کی اب تک کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور پورے حلقے کے عمائدین کا اجلاس طلب کر کے لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بناؤ تحریک کو تیز کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید علی رضوی نے کہا کہ بہت سارے دوست بھائی سوشل میڈیا پر حلقہ نمبر 2 کو ضلع بنانے کی مہم چلا رہے ہیں، ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہم ان کی خواہشات کے مطابق ضلع بناؤ تحریک میں جدت پیدا کر رہے ہیں، انشاءاللہ ہم سب کی کوششوں کے بہتر نتائج نکلیں گے۔ ہم کریڈیٹ لینا نہیں چاہتے، ضلع بناؤ تحریک عوام کی تحریک ہے، اس کا کریڈٹ بھی عوام ہی کو جاتا ہے، ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، عوام کے مفاد میں جو بھی ہو گا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکردو حلقہ نمبر 2 کو ضلع بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ داریل، تانگیر، یاسین گوپس اور روندو کو ضلع بنانا خوش آئند ہے، ساتھ ساتھ حلقہ 2 کو بھی ضلع بنایا جائے، اگر ایسا نہ ہوا تو خاموش نہیں رہیں گے، ہماری تحریک کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، عوامی مسائل حل نہ کئے گئے تو ہم راست اقدام کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 794670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش