0
Thursday 16 May 2019 22:37
بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائیگا

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، وفاقی مشیر خزانہ

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، وفاقی مشیر خزانہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے حکومت کی تین بڑی ترجیحات ہیں، جن میں عوام کی بنیادی ضروریات کا پورا کرنے کے ساتھ اخراجات میں کمی اور ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کرنا شامل ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد عالمی بینک اور اے ڈی بی سے 2 سے 3 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے، بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا، تاہم 300 یونٹس سے کم کھپت والے صارفین پر اس کا اثر نہیں ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کراچی میں تاجروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ جب حکومت آئی تو ملکی قرض 31 ہزار ارب روپے اور بیرونی قرض 97 ارب ڈالر تھا، زرمبادلہ کے ذخائر بہت کم سطح پر آگئے تھے، جبکہ تجارتی خسارہ زائد تھا، ان حالات میں آئی ایم ایف معاہدے سمیت مختلف اقدامات کیے۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی میں بے نامی آمدن یا اثاثے رکھنے والوں کیلئے متعارف کرائی گئی ہے، اس اسکیم سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوںگے، جو معاشی صورتحال حکومت کو ورثے میں ملی، وہ کافی ابتر تھی، تاہم ہم نے اس کی بہتری کیلئے اقدامات کیے ہیں، انہی اقدامات کی وجہ سے تجارتی خسارے کمی واقع ہوئی ہے اور زرمبادلہ پر دباﺅ کم ہوا ہے۔ آئندہ بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت کی تین بڑی ترجیحات ہیں ،جن میں جن میں عوام کی بنیادی ضروریات کا پورا کرنے کے ساتھ اخراجات میں کمی اور ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کرنا شامل ہیں۔ روپے کی قدر میں کمی کے حوالے سے مشیر خزانہ نے کہا کہ زرمبادلہ کی قدر کو مستحکم رکھنا اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رضا باقر دنیا کے مانے ہوئے ماہر معاشیات ہیں، شبر زیدی ٹیکس امور میں ماہر ہیں، انہیں بااختیار بنایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 794681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش