1
0
Thursday 16 May 2019 23:52

فنکاروں کیجانب سے ٹیلی ویژن پر رمضان ٹرانسمیشن کرنے میں کوئی قباحت نہیں، مولانا طارق جمیل

فنکاروں کیجانب سے ٹیلی ویژن پر رمضان ٹرانسمیشن کرنے میں کوئی قباحت نہیں، مولانا طارق جمیل
اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ اداکاروں اور فنکاروں کی جانب سے ٹیلی ویژن پر رمضان ٹرانسمیشن کرنے میں کوئی قباحت نہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اداکاروں اور فنکاروں کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن کرنے میں حرج نہیں، تاہم اس کا مقصد خیر خواہی کی بات کرنا ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دین کی بات کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے، لیکن فضولیات میں حصہ لینا ٹھیک نہیں ہے۔ خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پنجاب اسمبلی نے اتفاقِ رائے سے ایک قرارداد منظور کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ رمضان کی منابست سے پاکستانی ٹی وی چینلز پر پیش ہونے والے پروگرامز میں شوبِز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو شمولیت سے روکا جائے۔

یہ قرار داد جھنگ سے تعلق رکھنے والے کالعدم تکفیری جماعت کے رکن اسمبلی مولانا معاویہ اعظم کی طرف پیش کی گئی تھی، جسے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔ قرار داد میں مزید کہا گیا تھا کہ پیمرا کو سختی سے پابند کیا جائے کہ وہ چینلز کو پابند کرے کہ ایسے شوبِز سے جڑے لوگوں کو رمضان ٹرانسمیشن میں ہرگز شامل نہ کیا جائے۔ پنجاب اسمبلی کی اس قرارداد کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی جبکہ شوبز اسٹارز نے اس قرار داد کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ دین کی بات کرنا ہر مسلمان کا حق ہے اور انہیں اس سے روکا نہیں جاسکتا۔
خبر کا کوڈ : 794686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

سید شاکر حسین بخاری
Pakistan
ہر کسی کو حق بات کہنے کا موقع ملنا چاہیئے، بھلے وہ کوئی بھی شعبہ جات ہو، کوئی بھی معاملہ ہو اور وزیراعظم عمران خان میرے لیڈر سے گزارش ہے کہ وہ ایسا کام کریں، جس سے عوام کا اعتماد جیتا جا سکے، جس سے عوام کا بھروسہ جیتا جا سکے، عوام کے لیے کچھ کریں، تاکہ ہر بندہ آپ پہ بھروسہ کرے اور آپ کو سپورٹ کرسکیں۔
ہماری پیشکش