0
Friday 17 May 2019 11:01

مودی کے دل سے نفرت کو ختم کرنا ہمارا اہم ہدف ہے، راہل گاندھی

مودی کے دل سے نفرت کو ختم کرنا ہمارا اہم ہدف ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی کے دل میں موجود نفرت اور غصے کو نکالنا ان کا اہم ہدف ہے۔ پارلیمانی انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں منعقدہ ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی کے دل میں نفرت اور غصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمار کام اس نفرت کو مٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی کی فصل بیما اسکیم میں چوکیدار نے کسانوں سے ہزاروں کروڑوں روپے لوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کسانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، اقتدار میں آنے پر کسانوں اور ضرورت مندوں کو ’’نیائے‘‘ اسکیم کے تحت انصاف دیا جائے گا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں مودی نے دعوٰی کیا تھا کہ وہ دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دلائیں گے، بیرون ملک جمع کالا دھن واپس لائیں گے اور ہر غریب کے کھاتے میں 15 لاکھ روپے جمع کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان وعدوں کے برخلاف اس وقت میں ملک میں بے روزگار گذشتہ 45 سالوں میں سب سے خراب سطح پر ہے۔ کسان و غریبوں کے کھاتے میں روپے نہیں آئے، بلکہ مودی نے امبانی کے 30 ہزار کروڑ اور اڈانی کے 45 ہزار کروڑ روپے کا قرض معاف کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑے نوٹوں کی منسوخی سے کالا دھن واپس آنے کی بجائے بڑے سرمایہ کاروں کا بلیک منی سفید کرایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 794698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش