0
Friday 17 May 2019 12:08

مریم اورنگزیب بتائیں شہباز شریف اور ان کے داماد کب وطن آئیں گے، شہباز گل

مریم اورنگزیب بتائیں شہباز شریف اور ان کے داماد کب وطن آئیں گے، شہباز گل
اسلام ٹائمز۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ نون لیگ لاہور کی ریلی میں 2 ہزار کارکن جمع نہ کرسکی، احتجاج اور ریلی نکالنا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب روزانہ قوم سے جھوٹ بولتی ہیں، عوام اب ان کی چالاکیاں اور غلط بیانیوں میں نہیں آنے والی ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ ریڑھی والے، پاپڑ والے کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کہاں سے آئے، مشتاق چینی، مقصود ملک جیسے فرنٹ مینوں سے کیا وصول کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب بتائیں شہباز شریف اور ان کے داماد کب وطن آئیں گے، حسن نواز اور حسین نواز کی واپسی کا شیڈول بھی عوام کو بتائیں، قومی خزانوں کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا پڑ رہا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گزشتہ 10 سالوں میں غریب کی حالت بد سے بدتر ہوتی گئی، نون لیگ نے کمیشن کھانے، ٹی ٹی ٹرانزیکشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نو ماہ میں ترقی آدھی اور مہنگائی تین گنا بڑھ گئی، آئی ایم ایف ٹو آئی ایم ایف معاہدے کا بوجھ بھی عوام کو برداشت کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 794709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش