0
Friday 17 May 2019 12:34

مانگے تانگے کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، عظمیٰ بخاری

مانگے تانگے کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، عظمیٰ بخاری
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا نواز شریف کی بیماری خطرناک اسٹیج پر پہنچ چکی ہے، اپنے لیڈر کی صحت پر سیاست کی اجازت نہیں دیں گے، آئندہ چند دن میں قوم کو نئے سرپرائز ملنے والے ہیں‌۔ مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پارٹی میں تشویش پائی جارہی ہے، نواز شریف کی بیماری خطرناک سٹیج پر پہنچ چکی ہے، ہم کسی کو اپنے لیڈر کی صحت پر مزید سیاست کی اجازت نہیں دیں گے۔

عظمیٰ زاہد بخاری کا کہنا تھا نواز شریف کی کارکاردگی کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے،موجودہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے آج ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچی ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 147کا ہوا ہے۔ حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ زیادہ دیر تک نواز شریف پر نہیں ڈال سکتی، مانگے تانگے کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے،آئندہ چند روز میں قوم کو نئے سرپرائز ملنے والے ہیں۔ عید کے بعد اپوزیشن جماعتیں حکومت کےخلاف سڑکوں پر ہو گی، انشااللہ نواز شریف عدالت سے سرخرو ہوں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 794729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش