0
Friday 17 May 2019 14:18

امریکہ ایران کیخلاف سرجیکل سٹرائیکس کرے، عرب میڈیا کی امریکہ سے درخواست

امریکہ ایران کیخلاف سرجیکل سٹرائیکس کرے، عرب میڈیا کی امریکہ سے درخواست
اسلام ٹائمز۔ حکومت نواز سعودی اخبار نے اپنے اداریے میں امریکا سے ایران پر سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سعودی عرب کے موقر اور حکومت نواز اخبار عرب نیوز نے اپنے ایک اداریے میں لکھا کہ ایران کی دھمکیوں کے تناظر میں اور حال ہی میں سعودی تیل بردار بحری جہازوں پر حملے کے بعد امریکا کو ایران پر سرجیکل حملے شروع کرنے چاہیئے۔ سعودی اخبار نے امریکا کے ایران پر سرجیکل اسٹرائیک کو منطقی قدم قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ امریکا نے شام کی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنا کر پہلے ہی مثال قائم کر دی تھی اور ایک بار پھر خطے میں امریکی کارروائی کی ضرورت ہے۔ اداریے میں کہا گیا کہ امریکا کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے واضح نتائج ابھی تک سامنے نہیں آ سکے ہیں اور نا ہی ایران اپنی سرگرمیوں سے باز آیا ہے، اس لیے امریکا کو حملے کرنا چاہیئے۔ ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے دیگر عالمی قوتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی اور ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کے بعد ایران نے اپنے جوہری توانائی پروگرام کو جاری رکھنے کے عزم کے اظہار کیا جس کے بعد امریکا نے پہلے ہی قطر میں اپنے فوجی کیمپ میں فائٹر جیٹ طیارے اور طیارے بردار بحری بیڑا پہنچا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 794747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب