QR CodeQR Code

اتحادی فوج کے فضائی حملے میں17 افغان پولیس اہلکار ہلاک

17 May 2019 16:50

صوبائی گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ نیٹو فورسز نے ہلمند قندھار ہائی وے پر نہر سراج کے علاقے میں کیا۔ افغان وزارت داخلہ کے حکام اور گورنر ہلمند محمد یاسین کا کہنا ہے کہ فضائی حملے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبے ہلمند میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں17 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ افغانستان کی صوبائی کونسل کے سربراہ عطاء اللہ افغان نے حملے کی تصدہق کرتے ہوئے بتایا کہ اتحادی افواج نے فضائی حملہ اس وقت کیا جب افغان پولیس اہلکار طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف تھے۔ عطاء اللہ افغان نے بتایا کہ اتحادی افواج کے حملے میں 17 پولیس اہلکار ہلاک اور 14 اہلکار زخمی ہوئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ نیٹو فورسز نے ہلمند قندھار ہائی وے پر نہر سراج کے علاقے میں کیا۔ افغان وزارت داخلہ کے حکام اور گورنر ہلمند محمد یاسین کا کہنا ہے کہ فضائی حملے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جب کہ طالبان نے اپنے بیان میں حملے کا ذمہ دار امریکی افواج کو قرار دیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 794768

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794768/اتحادی-فوج-کے-فضائی-حملے-میں17-افغان-پولیس-اہلکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org