QR CodeQR Code

بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات

17 May 2019 17:40

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث رہے۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا معاملہ بھی ملاقات میں زیر غور آیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات ہوئی ہے۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث رہے۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا معاملہ بھی ملاقات میں زیر غور آیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاک ایران تعلقات میں بہتری پر زور دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ برادر ہمسایہ ملک ایران سے پاکستان کے بہترین تجارتی و سفارتی تعلقات ناگزیر ہیں۔ ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری اور بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفےٰ نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 11 مئی کو لکھا تھا کہ حکومت ایک بار پھر عالمی دباؤ کے آگے جھک گئی ہے اور اب وفاقی حکومت پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل نہیں کر رہی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 794791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794791/بلاول-بھٹو-زرداری-سے-پاکستان-میں-تعینات-ایرانی-سفیر-مہدی-ہنر-دوست-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org