0
Friday 17 May 2019 20:11

قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر لالہ موسیٰ کے قریب گاڑی کے حادثے میں جاں بحق

قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر لالہ موسیٰ کے قریب گاڑی کے حادثے میں جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر لالہ موسیٰ کے قریب گاڑی کے حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اسامہ قمر اپنے دوستوں کے ہمراہ جا رہے تھے، جب تیز رفتاری کے باعث گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، ان کا ایک دوست حمزہ بٹ بھی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا زخمی ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جواں سالہ بیٹے کے صدمے سے دوچار والدین کے لیے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی اس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اسامہ کائرہ کی حادثہ میں وفات پر دلی افسوس ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ والدین کو حوصلہ و صبر کے ساتھ اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں یہ خبر سن کر دلی رنج اور افسوس ہوا ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ قمر زمان کائرہ اور ان کے تمام اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قمر زمان کائرہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جواں سال بیٹے کے انتقال کی اندوہناک خبر سن کر انہیں شدید صدمہ ہوا ہے، وہ خدا سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 794813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش