0
Friday 17 May 2019 21:39

حضرت خدیجہ الکبری کی اسلام کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، مجاہد عبدالرسول

حضرت خدیجہ الکبری کی اسلام کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، مجاہد عبدالرسول
اسلام ٹائمز۔ ممبر اتحاد بین المسلمین علامہ مجاہد عبدالرسول نے کہا ہے کہ دین اسلام کے اوائل اور کٹھن دور میں حضرت خدیجہ الکبری کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ نبی اکرم ۖ کے حضرت خدیجہ الکبری کی خدمات اور قربانیوں کے سبب آپ کے وصال کے سال کو عام الحزن سے تعبیر فرمایا اور ساری زندگی ان کے احسانات کو یاد رکھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مغلپورہ لاہور میں شان خدیجہ الکبری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت خدیجہ الکبری کی ترویج دین اور اشاعت اسلام کے حوالے سے لازوال اور بے مثال قربانیاں تاریخ اسلام کا زریں باب ہیں گلشنِ اسلام کی آبیاری کیلئے حضرت خدیجہ الکبری کے اولین کردار کو آج بھی امت سلام کرتی ہے۔ حضرت خدیجہ الکبری کو رسول کریم کی قیادت میں سب سے پہلے پرچم اسلام بلند کرنے کا شرف حاصل ہے۔ مقامِ نبوت کی معرفت اور مقصد رسالت کیلئے ان تھک محنت میں سبقت آپ کی امتیازی شان ہے، آپ کی دانائی، پارسائی، طہارت اور فہم و فراست کو زمانہ سلام کرتا ہے آپ نے ذاتِ رسول سے وفا کا ہمہ جہت عملی نمونہ پیش کیا۔ آپ کے بہترین مشورے اور دل جوئی قدم قدم پر رسول اللہ کیلئے معاون ثابت ہوئی۔ تحفظِ ناموس رسالت کی خاطر آپ کا کردار ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 794823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش