QR CodeQR Code

گلگت، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حسنین اکبر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

17 May 2019 23:24

ملزم فائرنگ کرنے کے بعد ہاتھ میں پستول لہراتے ہوئے بھاگنے لگا تو لوگوں نے پتھراؤ کر کے انہیں پکڑ لیا بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حسنین اکبر کو دن دھاڑے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، قاتل کو موقع پر موجود لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پونیال روڈ پر پیپلزپارٹی جی بی کے صدر امجد ایڈووکیٹ کے بھائی شفقت ایڈووکیٹ نے سرعام فائرنگ کر دی، گولی حسین اکبر کی کمر میں دائیں جانب لگی، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ملزم فائرنگ کرنے کے بعد ہاتھ میں پستول لہراتے ہوئے بھاگنے لگا تو لوگوں نے پتھراؤ کر کے انہیں پکڑ لیا، بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 794844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794844/گلگت-ڈسٹرکٹ-سپورٹس-ا-فیسر-حسنین-اکبر-کو-فائرنگ-کر-کے-قتل-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org