0
Friday 17 May 2019 23:54

ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی ہے، صاحبزادہ زبیر

ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی ہے، صاحبزادہ زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ خان صاحب کے نزدیک یو ٹرن کوئی برائی نہیں ہے، ہر معاملہ پر یو ٹرن لیکر اس برائی کو وزیراعظم نے خود اپنا لیا ہے، چاند کی رویت پر وزرات مذہبی امور کو بات کرنی چاہئے، غیر متعلقہ وزراء غیر سنجیدہ اور غیر شرعی بیانات دے کر شریعت کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا کہ رمضان میں نرمی کا حکم ہے، مگر افسوس پی ٹی آئی حکومت نے نرمی کی بجائے بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمت بڑھا کر روزہ داروں کا جینا دوبھر کر دیا ہے، حد تو یہ ہے کہ روزہ داروں کو تکلیف دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء خودونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، مگر پی ٹی آئی حکومت کے چہرہ پر ذرہ بھی ندامت نہیں ہے۔

صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ ملک کی معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی ہے، کرپشن ختم کرنے کا نعرہ لگانے والے یوٹرن خان خود کرپشن کو فروغ دے رہے ہیں، کرپشن کی روک تھام کی بجائے کرپٹ، بدعنوان، چور اور لٹیروں کو حکومت اپنی صفوں میں پناہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاند دیکھے بغیر رویت غیر شرعی ہے، جدید ترین مشینوں کے ذریعہ چاند دیکھیں یا پرانے آلات کے ذریعہ چاند دیکھا جائے، چاند کا دیکھنا شرط ہے، سائنسی مفروضوں پر 10 سال کے کلینڈر کی ترتیب کسی طرح بھی درست نہیں، فواد چوہدری دینی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 794845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش