QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کی کراچی آمد و مصروفیات

17 May 2019 23:56

سراج الحق 19 مئی بروز اتوار فلسظین فاﺅنڈیشن کے پروگرام میں شرکت کریں گے اور بعد نماز عصر مولوی عثمان پارک، لیاری میں دعوت افطار سے خطاب کریں گے، اسی شب گلبرگ میں ایک سحری کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ 18 مئی بروز ہفتہ کو ضلع وسطی میں مسجد فاروق اعظم نارتھ ناظم آباد بلاک K میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کریں گے، بعد ازاں حلقہ کراچی کی شب داری میں شرکت کرینگے۔ 19 مئی بروز اتوار سراج الحق فلسظین فاﺅنڈیشن کے پروگرام میں شرکت کریں گے اور بعد نماز عصر مولوی عثمان پارک، لیاری میں دعوت افطار سے خطاب کریں گے، اسی شب گلبرگ میں ایک سحری کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ 20 مئی بروز پیر بعد نماز عصر ضلع شرقی میں محکمہ موسمیات کے اسٹاپ کے نزدیک عوامی دعوت افطار سے خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں اسی شب ڈیفنس ویو میں ایک تقریبِ ختم قرآن میں شر کت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 794847

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794847/جماعت-اسلامی-کے-مرکزی-امیر-سینیٹر-سراج-الحق-کی-کراچی-آمد-مصروفیات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org