0
Saturday 18 May 2019 02:48

قمر الزمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر بہت افسوس ہے، فاروق ستار

قمر الزمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر بہت افسوس ہے، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ قمر الزمان کائرہ کے جواں سال بیٹے اسامہ کے ٹریفک حادثے میں انتقال ہونے پر بہت افسوس ہے، باپ کیلئے جوان بیٹے کو کندھا دینا آسان نہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ اسامہ کی مغفرت فرما کر درجات بلند فرمائے، قمر الزمان کائرہ سمیت تمام اہل خانہ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے، دکھ کی اس گھڑی میں قمر الزمان کائرہ سمیت تمام لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 794856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش