QR CodeQR Code

قوم مشکل معاشی حالات میں حکومت اور وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہے، بابر اعوان

18 May 2019 04:35

سینئر قانون دان نے کہا کہ حکومت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور وقت ہمارے فیصلوں کو درست ثابت کرے گا، شریفوں اور زرداریوں نے ملک پر رحم کیا ہوتا تو آج ایسے حالات نہ ہوتے، ملکی وسائل کو حس بے دردی سے نوٹا اور نوچا گیا اس کا حساب دینا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے سینئر قانون دان بابر اعوان نے ملاقات کی ہے جس میں آئینی قانونی اور سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت پوری توجہ معاشی اور اقتصادی صورت حال بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ مشکل معاشی صورت حال سے جلد نکل جائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو اہم فیصلے کیے ہیں ان کے بہتر نتائج آئندہ چند ماہ میں سامنے آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کا مفاد سیاسی مفاد سے بالا تر ہے ہم قومی اداروں کی تنظیم نو سے  معاشی استحکام کی طرف بڑھیں گے۔

بابر اعوان نے ملاقات کے دوران کہا کہ قوم مشکل معاشی حالات میں حکومت اور وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہے، حالیہ سروے اور عوامی رائے حکومتی فیصلوں کے حق میں ہیں۔ سینئر قانون دان نے کہا کہ حکومت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور  وقت ہمارے فیصلوں کو درست ثابت کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شریفوں اور زرداریوں نے ملک پر رحم کیا ہوتا تو آج ایسے حالات نہ ہوتے، ملکی وسائل کو حس بے دردی سے نوٹا اور نوچا گیا اس کا حساب دینا ہوگا۔
 


خبر کا کوڈ: 794861

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794861/قوم-مشکل-معاشی-حالات-میں-حکومت-اور-وزیراعظم-کے-ساتھ-کھڑی-ہے-بابر-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org