QR CodeQR Code

سابق منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ حافظ ساجد انور ڈائریکٹر ادارہ معارف اسلامی مقرر

18 May 2019 08:55

حافظ ساجد انور کو اہم ترین ذمہ داری بیماری کی وجہ سے سبکدوش ہونیوالے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس کی جگہ دی گئی ہے۔ حافظ ساجد انور دینی اور دنیاوی علوم کے ماہر اور اسلامی سکالر ہیں، بہترین خطیب ہونے کیساتھ ساتھ ممتاز عالم دین کی حیثیت سے منفرد مقام رکھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان، سابق منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان حافظ ساجد انور کو ڈائریکٹر ادارہ معارف اسلامی مقرر کر دیا ہے۔ حافظ ساجد انور کو اہم ترین ذمہ داری بیماری کی وجہ سے سبکدوش ہونیوالے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس کی جگہ دی گئی ہے۔ حافظ ساجد انور دینی اور دنیاوی علوم کے ماہر اور اسلامی سکالر ہیں، بہترین خطیب ہونے کیساتھ ساتھ ممتاز عالم دین کی حیثیت سے منفرد مقام رکھتے ہیں۔ حافظ ساجد انور علامہ اقبال اور سید مودودی کے تصور ریاست کا تقابلی مطالعہ کے موضوع پر پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ حافظ ساجد انور دنیا بھر کے کئی ممالک کے دورے کر چکے ہیں۔ اردو، عربی، فارسی، پشتو اور انگریزی زبان پر عبور رکھنے والے حافظ ساجد انور نے ادارہ معارف اسلامی کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھال لی ہے، ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے بھی کام کرتے رہیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 794870

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794870/سابق-منتظم-اعلی-جمعیت-طلبہ-عربیہ-حافظ-ساجد-انور-ڈائریکٹر-ادارہ-معارف-اسلامی-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org