QR CodeQR Code

امیر ملکوں میں منتقل کئےگئے اثاثے ترقی پذیر ممالک کی فلاح و بہبود پر خرچ نہیں ہو سکتے، ملیحہ لودھی

18 May 2019 10:53

پاکستانی سفیر نے یو این او میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے اثاثوں کی غیر قانونی منتقلی سے شدید نقصان پہنچتا ہے، تکنیکی مسائل ترقی پذیر ممالک کے لئے اثاثوں کی واپسی مشکل بنا دیتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے اثاثوں کی غیر قانونی منتقلی سے شدید نقصان پہنچتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں اثاثہ جات کی غیر قانونی منتقلی پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو غیرقانونی اثاثوں کے خلاف یکجا ہوکر کام کرنا چاہیئے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے اثاثوں کی غیر قانونی منتقلی سے شدید نقصان پہنچتا ہے، تکنیکی مسائل ترقی پذیر ممالک کے لئے اثاثوں کی واپسی مشکل بنا دیتے ہیں۔

پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ اثاثوں کی غیر قانونی منتقلی روک کر وسائل عوام کی فلاح پراستعمال ہو سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ دو روز قبل چین کے شہر گوانگ زو میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کے وفد کی قیادت سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ نے کی تھی۔ پاکستانی وفد میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے، وزارت خارجہ، سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن، نیکٹا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت دیگر اداروں کے اعلٰی حکام شریک تھے۔ پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں امریکا، چین، آسٹریلیا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، ترکی، ملائیشیا اور بھارت کے نمائندے شامل تھے۔ پاکستانی وفد نے ایشیا پیسیفک گروپ کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لئے تمام خارجی راستوں پر موثر نظام نصب کردیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 794891

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794891/امیر-ملکوں-میں-منتقل-کئےگئے-اثاثے-ترقی-پذیر-ممالک-کی-فلاح-بہبود-پر-خرچ-نہیں-ہو-سکتے-ملیحہ-لودھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org