0
Saturday 18 May 2019 11:41

جماعت اسلامی کا اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک میں حصہ نہ لینے کا اعلان

جماعت اسلامی کا اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک میں حصہ نہ لینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ رمضان المبارک رحمت کا مہینہ ہے، دین آسانیاں پیدا کرنے کا حکم دیتا ہے مگر حکومت نے مہنگائی کا مہینہ بنا دیا ہے، یہ حکومت قرضوں سے نجات کے دعوے کرتی رہی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کے دس سال کے قرضوں کے برابر اس حکومت نے دس ماہ میں قرض لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر گھنٹوں میں اوپر جا رہا ہے وزیر خارجہ مشیر خزانہ الگ الگ ذمہ داریاں ڈال رہا ہے، جس ملک نے بھی آئی ایم ایف سے قرضے لئے وہ ملکی تباہ و برباد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے بہت کم قیمت میں ملک گروی رکھ دیا۔

انہوں نے کہا آئی ایم ایف سے غریب کو ہی فرق پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت واقعی سچ بولے اور ناکامی اعتراف کرے، ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے گھر اور نوکریاں چھین لیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بارش ہوتی ہے تو اپنی برکت اور جب سیلاب آئے تو پچھلی حکومتوں کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عید کے بعد عوامی احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جب گورنر سٹیٹ بینک آئی ایم ایف کا ملازم لگایا جائے گا تو نتیجہ یہی ہونا ہے جو ہم دیکھ رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم پی پی پی اور ن لیگ کی احتجاجی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے موجودہ حکومت پی پی، ن لیگ کی توسیع ہے، ایمنسٹی سکیم لوٹو اور پھوٹو ہے۔

انہوں نے کہاکہ لوگ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور مشرف کو بھی دیکھ چکے ہیں، اب قوم کے پاس صرف آپشن جماعت اسلامی ہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب یا نیب نے اب تک کیا کیا ہے؟ اتنی ریکوری نہیں کی جتنا خرچ اس پر کیا گیا؟ انہوں نے کہاکہ ایمنسٹی سکیم فراڈ ہے، اس کا نتیجہ کچھ نہیں نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ حرام کی دولت کو حلال کرنے کی کوشش کرینگے بھی تو یہ جائز نہیں۔
خبر کا کوڈ : 794916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش