0
Saturday 18 May 2019 12:49

داتا دربار دھماکہ، سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے "اندھے" نکلے

داتا دربار دھماکہ، سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے "اندھے" نکلے
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی اور جرائم کی روک تھام میں سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے ناکام، 16 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونیوالا منصوبہ دہشت گردی اور جرائم کا سراغ لگانے میں کارگر ثابت نہ ہو سکا۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق سانحہ داتا دربار میں سیف سٹی اتھارٹی 9 روز بعد بھی مدد فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ داتا دربار اور گردونواح میں نصب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے خراب نکلے جبکہ متعدد کیمروں کی ڈائریکشن بھی غلط ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ داتا دربار حساس مقامات میں شامل ہونے کے باوجود سکیورٹی کی ضروریات کے مطابق کیمرے نصب نہیں کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق داتا دربار خودکش حملے میں ملوث دہشتگرد کہاں سے داتا دربار پہنچا، ساتھی کون تھے، سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے سے کوئی مدد نہیں مل سکی۔ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی بجائے بھاٹی تھانے کے سامنے سکول کے سی سی ٹی وی کیمرے کام کر گئے جن سے ملنے والی فوٹیج کی مدد سے ہی قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشتگرد کے بھاٹی چوک میں پہنچنے کا سراغ لگایا ہے، دہشت گرد بھاٹی تھانے کے سامنے گلی سے گزرتا ہوا دیکھا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول کے سی سی ٹی وی کیمروں سے تفتیش میں کچھ مدد ملی ہے تاہم تحقیقاتی ٹیم میں شامل ارکان نے بتایا کہ داتا دربار کے باہر لگے کیمرے بے مقصد ہی ثابت ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 794939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش