0
Saturday 18 May 2019 19:01

پاراچنار، سول جج کے دفتر کیلئے بھرتی کیلئے مبینہ بے قاعدگیوں کیخلاف کل سے امیدواروں کا احتجاجی تحریک شروع کرنیکا اعلان

پاراچنار، سول جج کے دفتر کیلئے بھرتی کیلئے مبینہ بے قاعدگیوں کیخلاف کل سے امیدواروں کا احتجاجی تحریک شروع کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سول جج کے دفتر کے لئے بھرتی کیلئے مبینہ بے قاعدگیوں کے خلاف کل سے امیدواروں نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ میر پر دوبارہ بھرتی تک ان احتجاج جاری رہے گا۔ پاراچنار میں قبائلی رہنما مظاہر سید میاں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد حسین ، انجنئیر ذوالفقار علی، سید حسین، صادق حسین اور دیگر نے کہا کہ ضلع کرم سول جج آفس کیلئے بھرتیوں کیلئے انتہائی منظم منصوبے کے ساتھ دھاندلی کی گئی ہے، جس کے خلاف کل سے وہ احتجاجی تحریک شروع کررہے ہیں اور ان کا یہ احتجاج مسئلے کے حل تک جاری رہے گا۔ امیدواروں نے کہا کہ اپنے من پسند امیدواروں کی بھرتی کے لئے بار بار ٹیسٹ لئے گئے اور ٹیسٹ و انٹرویو کے لئے غلط تاریخ بتائے جاتے رہے اس کی وجہ سے اکثر امیدوار مقررہ تاریخ کے بعد ٹیسٹ انٹرویو کا پوچھتے رہے اور جو امیدوار وقت پر پہنچ گئے تھے انہیں بھی مختلف طریقوں سے راستے سے ہٹایا گیا۔ امیدواروں نے ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے جج عیسی خان پر جابنداری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے علاقے اور قبیلے کے افراد کو بھرتی کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ہے اور درجن سے زائد ایم فل امیدواروں سمیت حقدار امیدواروں کو اپنے حق سے محروم کردیا گیا
خبر کا کوڈ : 795014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش