0
Saturday 18 May 2019 18:16

ایف بی آر افسران سے گرفتاریوں کے صوابدیدی اختیارات ختم کرنا چاہتا ہوں، چیئرمین ایف بی آر

ایف بی آر افسران سے گرفتاریوں کے صوابدیدی اختیارات ختم کرنا چاہتا ہوں، چیئرمین ایف بی آر
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہے اور اس کے لئے فنانس بل میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ کراچی چیمبر میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ شعبہ جاتی آڈٹس سے ایف بی آر کو کوئی اضافی ریونیو حاصل نہیں ہوتا، آڈٹس سے صرف خوف کا ماحول پھیلتا ہے، غلطیاں ہمارے لوگوں کی بھی ہیں، ہماری انڈسٹری کو فراڈ کے لئے استعمال کیا گیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ میں نے چھاپے مارنے سے روک دیا، اب تاجر گرفتاری سے کیوں خوفزدہ ہیں، ایف بی آر افسران سے گرفتاریوں کے صوابدیدی اختیارات مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا ہوں جب کہ ایمنسٹی اسکیم میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہے، ایمنسٹی اسکیم کے لئے فنانس بل میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
 
شبر زیدی نے کہا کہ تاجر برادری ماہ رمضان کے احترام میں اسمگل شدہ اشیاء کی فروخت ازخود بند کریں، افغان ٹرانزٹ کے علاوہ بھی پاکستان میں اسمگلنگ کی جارہی ہے، بندرگاہوں پر انسداد اسمگلنگ پر کام جاری ہے، تاجر برادری بھی کردار ادا کریں اور اگر چیمبر احتجاج نہ کرنے کا وعدہ کرے تو اسمگلڈ اشیاء کے خلاف چھاپوں کے احکامات جاری کرتا ہوں۔ شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو خام مال کی درآمد پر وصول کردہ ودہولڈنگ ٹیکس بالآخر ریفنڈ کرنا ہوگا، چند خام مال پر تو ریلیف دیا جاسکتا ہے سب پر ٹیکس چھوٹ نہیں ملے گی، چیمبر ایسے خام مال کی فہرست فراہم کرے اس شرح سے ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی جارہی ہے، خام مال کی درآمدات پر 3 اور 6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد نہیں ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 795018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش