0
Saturday 18 May 2019 18:21

افطار کے نام پر حکومت کیخلاف سازش کرنا افسوسناک ہے، فردوس عاشق اعوان

افطار کے نام پر حکومت کیخلاف سازش کرنا افسوسناک ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ افطار کے نام پر حکومت کے خلاف سازش کرنا افسوسناک ہے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے افطار پارٹی میں اپوزیشن رہنماؤں پر مدعو کرنے پر وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اس بابرکت مہینے میں عوام کو مسائل کا روزہ رکھوانے والے افطاریوں کی آڑ میں ذاتی، سیاسی اور کاروباری مفادات کے تحفظ میں مصروف عمل ہیں، اپوزیشن کو اپنی نیت کی مار پڑ رہی ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رمضان کا ماہ مقدس حقوق اللہ اور حقوق العباد کا حسین امتزاج ہوتا ہے، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے نام پر منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازش کرنا افسوسناک ہے، یہ صرف اپنی دولت اور اولاد کے مستقبل کے بارے میں فکرمند رہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 795020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش