0
Saturday 18 May 2019 18:28

مشرقی سرحد پر چوکس ہیں اور پیشہ وارانہ تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں، آرمی چیف

مشرقی سرحد پر چوکس ہیں اور پیشہ وارانہ تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی غیر متوقع صورتحال کے لئے بھی تیار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر اگلی پوسٹوں کا دورہ کیا، سربراہ پاک فوج نے دورہ داوا توئی شمالی وزیرستان میں اگلی چوکیوں پر کیا، یہ وہ علاقہ ہے جہاں یکم مئی کو سرحد پار سے دہشت گرد حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج کو پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے، آپریشن کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور سماجی ترقی کے منصوبوں اور ٹی ڈی پیز کی بحالی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقے میں استحکام کے لئے کردار اور جوانوں کے بلند حوصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی اور خطے میں امن کیلئے مثبت کردار جاری رکھے گا۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہم کسی بھی غیر متوقع صورتحال کے لئے تیار ہیں، اسی طرح ہم مشرقی سرحد پر چوکس ہیں اور پیشہ وارانہ تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جب کہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ کے لئے سرحدی باڑ کے ساتھ ایف سی قلعوں کی تعمیر بھی جاری ہے، پاکستان کو اب بھی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن یہ اتنے نہیں ہیں جتنے ماضی قریب میں تھے، کامیابی کی جانب سفر جاری رکھنے کیلئے ہمیں صبر، عزم اور اتحاد کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 795021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش