0
Saturday 18 May 2019 18:31

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو عوام کو سڑکوں پر لائیں گے، متحدہ اپوزیشن جی بی

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو عوام کو سڑکوں پر لائیں گے، متحدہ اپوزیشن جی بی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ اپوزیشن گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع، جاوید حسین، نواز خان ناجی، عمران ندیم، کاچو امتیاز، حاجی رضوان اور بی بی سلیمہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کے فیصلے کے بعد آرڈر 2018ء کالعدم ہو چکا ہے، گلگت بلتستان میں اب تک سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونا عدالتی حکم کی توہین ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان جی بی میں اپنے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے تمام ریاستی اداروں کو احکامات بھی جاری کرے، سوچی سمجھی سازش کے تحت آرڈر 2018ء کے تحت سمریاں بھیجی جا رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا تو عوام کو سڑکوں پر لائینگے۔ انہوں نے مذید کہا ہے کہ وزیر اعلی اور ان کی کابینہ کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنا اور آرڈر 2018ء کے تحت سمریاں بھیجنا عدالتی فیصلے کی توہین ہے۔ سپریم کورٹ کو چاہیئے کہ وہ اس سلسلے میں گلگت بلتستان میں موجود تمام ریاستی اداروں کو احکامات جاری کرے۔ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے، عدالتی فیصلے کی روشنی میں فوراً جی بی میں آرڈر 2019ء کو نافذ کیا جائے اور تمام سمریاں اور فیصلے آرڈ 2019ء کے تحت کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 795022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش