0
Saturday 18 May 2019 18:30

معصوم انسانوں کا خون بہانے والے نا قابل معافی ہیں، عبدالستار حامد

معصوم انسانوں کا خون بہانے والے نا قابل معافی ہیں، عبدالستار حامد
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر پروفیسر عبدالستار حامد نے کہا ہے کہ نا اہل حکمرانوں کی معاشی اخلاقی آئینی قانون ہر قسم کی رٹ ختم ہو چکی، ڈالر کنٹرول سے باہر اور مہنگائی آسمانوں  سے باتیں کر رہی ہے، مقدس ماہ رمضان میں  اور عید کے موقع پر عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے، سلیکٹڈ حکمرانوں عید کے بعد جانا ٹھہر گیا ہے۔ لاہور میں اپنے دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈالر کی اونچی اڑان، روپے کی قدر میں کمی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ اس نااہل حکومت کی رخصتی ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم انسانوں کا خون بہانے والے نا قابل معافی ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جاتا تو ایسے سانحے نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وزیر خزانہ اسد عمر کا مستعفی ہونا حکومت کی خراب معاشی پالیسیوں کا اعتراف ہے، حکومت کی پوری ٹیم کی صلاحیت سوالیہ نشان تھی۔
خبر کا کوڈ : 795023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش