QR CodeQR Code

وفاقی حکومت بھی کراچی کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، میئر کراچی

18 May 2019 19:11

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 162 ارب روپے کے پیکج کا اعلان تو کیا ہے لیکن ہم ڈسے اتنے ہوئے ہیں کہ یقین نہیں آتا، ابھی تک اس پر منصوبہ بندی ہی ہورہی ہے، سپریم کورٹ نے کراچی کے ماسٹر پلان پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کی ہدایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مئیر کراچی وسیم اختر نے سندھ حکومت کے ساتھ کے ساتھ وفاقی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بھی کراچی کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، وزیراعظم عمران خان کو کراچی کے مسائل پر خط لکھے لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 162 ارب روپے کے پیکج کا اعلان تو کیا ہے لیکن ہم ڈسے اتنے ہوئے ہیں کہ یقین نہیں آتا، ابھی تک اس پر منصوبہ بندی ہی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کراچی کے ماسٹر پلان پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس سلسلے میں بدھ کو اجلاس طلب کیا ہے تاہم مجھے مدعو نہیں کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 795026

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795026/وفاقی-حکومت-بھی-کراچی-کے-مسائل-کو-سنجیدگی-سے-نہیں-لے-رہی-میئر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org