QR CodeQR Code

امریکا نئی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، محمد صالح جوکار

18 May 2019 19:17

امریکا کے ایران سے خوف کا یہ عالم ہے کہ رواں ماہ کے شروع میں بی-52 بمبار طیارے بھی قطر میں واقع اپنے ایئر بیس پہنچا چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تہران نے خبردار کیا ہے کہ ہمارے میزائل خلیج میں موجود امریکی بحری بیڑوں کو بآسانی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ایران کے خصوصی فوجی دستے پاسداران انقلاب کے پارلیمانی افیئرز کے ڈپٹی محمد صالح جوکار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے کم فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل خلیج میں موجود امریکی جنگی بحری بیڑوں کو آسانی سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں محمد صالح نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکا نئی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

امریکا کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیوں اور سیاسی دباؤ کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی روز بروز بڑھ رہی ہے، امریکا نے ایران کی جانب سے ممکنہ حملے سے نمٹنے کیلئے گذشتہ ہفتوں کے دوران خلیج میں اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کر دیا تھا، ساتھ ہی دفاعی میزائل سسٹم پیٹریاٹ کے ساتھ مزید ایک جنگی بحری بیڑا مشرق وسطٰی کی طرف روانہ کر دیا۔ امریکا کے ایران سے خوف کا یہ عالم ہے کہ رواں ماہ کے شروع میں بی-52 بمبار طیارے بھی قطر میں واقع اپنے ایئر بیس پہنچا چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 795029

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795029/امریکا-نئی-جنگ-کا-متحمل-نہیں-ہوسکتا-محمد-صالح-جوکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org