0
Saturday 18 May 2019 19:19

پاراچنار، رمضان کے دوران بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری

پاراچنار، رمضان کے دوران بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار واپڈا نے پہلے روزے پر افطاری کے دوران اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ رمضان سے پہلے واپڈا والوں نے عوام سے ہیٹرز، گیزر استعمال نہ کرنے کا گزارش کی تھی اور اس کے بدلے رمضان میں سحری اور افطار میں مکمل بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا، جوکہ درے کے درے رہ گئے۔ پاراچنار میں واپڈا کا ظالمانہ لوڈشیڈنگ پہلے رمضان المبارک سے  سحری اور افطار کے دوران بھی جاری ہے۔  سحری اور افطاری  کے دوران تاریکی سے عوام میں واپڈا کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ادھر طوری بنگش اقوام کے سیکرٹری حاجی سردار حسین نے واپڈا کے ذمہ دار حکام کو رمضان المبارک میں سحری اور افطار کے دوران بجلی بند رکھنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاراچنار گریڈ سٹیشن کے اہلکاروں کا فوری طور پر یہاں سے تبادلہ کیا جائے، جن کی وجہ سے واپڈا کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 795030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش