QR CodeQR Code

پاراچنار، پیپلز پارٹی کیجانب سے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی موت پر تعزیتی جلاس کا انعقاد

18 May 2019 19:39

پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ دکھ کے اس گھڑی میں وہ کائرہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اجلاس میں مرحوم کی مغفرت و ایصال ثواب اور ان کے والدین کو صبر جمیل عطا کرنے کے لئے دعا کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پی پی پی ڈسٹرکٹ کرم کے صدر حاجی جمیل طوری کے زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس طوری ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ کائرہ کے المناک موت پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا گیا پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ دکھ کے اس گھڑی میں وہ کائرہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اجلاس میں مرحوم کی مغفرت و ایصال ثواب اور ان کے والدین کو صبر جمیل عطا کرنے کے لئے دعا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 795032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795032/پاراچنار-پیپلز-پارٹی-کیجانب-سے-قمر-زمان-کائرہ-کے-بیٹے-کی-موت-پر-تعزیتی-جلاس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org